جامعہ اردو ،بی اے، بی کام اور مدارس کے خصوصی امتحانات کیلئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں18 دسمبر تک توسیع

ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:41

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق پرائیویٹ رجسٹریشن برائے سال2017 بی اے، بی کام اور مدارس کے خصوصی امتحانات کیلئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں18 دسمبر 2018تک 1500 روپے لیٹ فیس (کُل فیس4,700روپے )کے ساتھ توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن فارم آن لائن کے علاوہ عسکری بینک گلشن اقبال اور بوہرہ پیر برانچز سے بھی دستیاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں