ْمدرسہ طیبات للبنات گلشن اقبال میں خواتین کے لیے 10 روزہ دورہ صفہ کا آغاز 21 دسمبر سے ہوگا

بدھ 19 دسمبر 2018 13:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) جامعة الدراسات الاسلامیہ سے متصل مدرسہ طیبات للبنات گلشن اقبال میں خواتین کے لیے 10 روزہ دورہ صفہ کا آغاز 21 دسمبر سے ہوگا۔

(جاری ہے)

جس میں ترجمہ قرآن کلاس، درس حدیث، نماز، مسنون دعائیں و اذکار اور دعوت الی اللہ کا طریقہ کار سمیت دیگر موضوعات پر اہم کلاسز ہوں گی۔ جامعة الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی عبداللطیف کا کہنا ہے کہ دورہ صفہ کے انعقاد کا مقصد خواتین کو دینی تعلیمات سے روشناس کرانا ہے۔ موسم سرما کی تعطیلات میں 10 روزہ دورہ صفہ کی نگرانی ماہر معلمات اور جید علمائے کرام کریں گے۔ انہوں نے طالبات و خواتین سے علمی کورس میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں