جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میںاورینٹیشن ویک کا آغاز

پہلے روز اوپن ہاوس کے نام سے طلبا نے اسٹالز لگائے جہاں ،کھانے پینے کے ساتھ کتابوں اور دیگر اسٹالز طلبا کی توجہ کا مرکز بنے رہے

جمعرات 17 جنوری 2019 19:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ کونسل کے زیر اہتمام ہفتہ آغاز جاری ہے۔پہلے روز اوپن ہاوس کے نام سے طلبا نے اسٹالز لگائے جہاں ،کھانے پینے کے ساتھ کتابوں اور دیگر اسٹالز طلبا کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔اسٹوڈنٹ کونسل کی پبلک اسپیکنگ سوسائٹی ،لٹریری سوسائٹی اور دیگر کی جانب سے لگائے گئے ا سٹالز میں ڈمب شیراڈ ،ڈارٹ گیم، شطرنج اور کئی دوسرے کھیل شامل تھے ،کتابوں کے اسٹالز پر طلبا کو خصوصی رعایت دی گئی تھی۔

ایک ہفتے تک جاری رہنے والی ا س سرگرمی میں طلبا کا بیچ فوٹو اور پینل ڈسکشن بھی کرایا جائے گا جس میں مختلف موضوعات پر مہارت رکھنے والے طلبا کے درمیان مذاکرہ ہو گا۔نئے آنے والے طلبا کی رہنمائی کے لیے بھی اس ہفتے میں سینئر ز کی جانب سے ایک دن وقف کیا گیا ہے جہاں ان طلبا کو میڈیکل کی کتابوں کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

۔اس ہفتے کے دوران فرسٹ ائیر کے طلبا کو جناح ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع نے اس موقع پر ایم بی بی ایس سال اول کے طلبا کو خوشامدید کہا اورطلبا کو توجہ کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹوڈنٹ کونسل کی چیئر پرسن ڈاکٹر غزالہ عثمان کا کہنا تھا کہ نئے طلبا کی آمد پر ان کو یونیورسٹی کے ماحول سے متعارف کرانے کے لیے اس سرگرمی کا انعقاد ہرسال کیا جاتا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں