ڈا ئو یونیورسٹی نے پاکستان کے پہلے ای ڈاکٹرز پروگرام شروع کردیا
جمعہ 22 فروری 2019 16:01
(جاری ہے)
پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا کہ اس سہولت سے نہ صرف آؤٹ آف پریکٹس ڈاکٹرزورکنگ میں آجائیں گی، بلکہ علاج معالجے کی سہولتوں میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری شعبے میں طبی تعلیم پر لگ بھگ 50لاکھ روپے قومی خزانے سے خرچ ہوتے ہیں، ای ڈاکٹر کی سہولت کے ذریعے یہ قومی دولت ملک میں واپس آجائے گی، انہوں نے کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی پاکستان میں طبی تعلیم کا بہترین ادارہ ہے، جس نے ملک میں پہلا ای ڈاکٹر پروگرام متعارف کراکے اپنا منفرد اعزاز برقرار رکھا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرو وائس چانسلر پروفیسر محمد مسرور نے کہا کہ ای ڈاکٹر سہولت کا آئیڈیا5برس پہلے پیش کیا گیاتھا مگر عملی کا م پروفیسر سعید قریشی کی سربراہی میں شروع ہوا اور آج اسی پروگرام کا دوسرا بیج تکمیل کے مراحل میں ہے، اور تیسرے بیج کا آغاز کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق ہمارے یہاں میڈیکل ایجوکیشن میں رجسٹرڈطلبا 65فیصد سے زائد لڑکیاں ہوتی ہیں، جن میں سے تقریباًً80فیصد ہاؤس جاب مکمل کرنے کے ایک سال کے اندر پروفیشن چھوڑ جاتی ہیں، جن سے ملک کے ہیلتھ کئیر نظام میں خلا رہ جاتا ہے، ڈاؤ یونیورسٹی نے اس خلا کو ای ڈاکٹر سہولت کے ذریعے پر کرنے کی ایک کامیاب کوشش کی ہے، انہوں نے کہا کہ ای ڈاکٹر سہولت کے ذریعے دنیا کے کسی بھی خطے میں بیٹھی پاکستانی لیڈی ڈاکٹر کو آن لائن کے ذریعے تربیت دی جاری ہے، اس کے بعد ان تربیت یافتہ ڈاکٹرز کا مریضوں سے رابطہ ہوجاتا ہے، پروفیسر جہاں آرا نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا، کینیڈا، برطانیہ، عرب امارات اور سعودی عرب میں موجود درجنوں لیڈی ڈاکٹر ہمارے اس پروگرام سے استفادہ کر چکی ہے، مزید بھی رابطہ کر رہی ہے، تقریب سے آخر میں پروفیسر محمد سعید قریشی نے اساتذہ میں اسناد تقسیم کیں۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (آج) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان ویمنز کے خلاف کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 88 رنز سے جیت ..
دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور عوامی تعلقات کو بڑھانے کے لئے ..
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
فیصل قریشی نے ڈرامہ ’ظلم‘ میں بولے گئے ڈائیلاگز پر معافی مانگ لی
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
ننھے وی لاگر شیراز کو یوٹیوب کی جانب سے گولڈن بٹن مل گیا
ایرانی صدر کی مزار قائد د پر حاضری،فاتحہ خوانی کی اورپھول رکھے
مسلم خواتین اسلامی ثقافت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں، ایرانی صدر کی اہلیہ جمیلہ علم الہدیٰ
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھانے کے سلسلہ میں ٰاعلی سطحی وفد کی وفاقی وزیر برائے بحری امور سے ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ