جامعہ کراچی، (کل) ہونے والے تمام امتحانات ملتوی

پیر 25 مارچ 2019 19:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق کل(منگل) 26 مارچ2019 ء کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بی اے پرائیوٹ کے 26 مارچ2019 ء کو ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں ،نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔جبکہ بی ایس سی اِن آکوپیشنل تھراپی کا 26 مارچ کو ہونے والا پرچہ اب 05 اپریل 2019 ء اور بی ڈی ایس فائنل پروفیشنل کا 26 مارچ کو ہونے والا پرچہ اب 03 اپریل کو ہوگا۔واضح رہے کہ مذکورہ امتحانات سینیٹ کے اجلاس کے باعث ملتوی کئے گئے ہیں۔امتحانی مراکز اور مقررہ وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں