جامعہ کراچی شعبہ ٹیچرایجوکیشن اور دوربین کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب

بی ایڈ آنرزکے نصاب کو عصرحاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے ،مفاہمتی یادداشت

بدھ 24 اپریل 2019 23:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) جامعہ کراچی کے شعبہ ٹیچرایجوکیشن اور دوربین کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب گذشتہروز جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی ۔جامعہ کراچی کی جانب سے مفاہمتی یادداشت پر رئیس کلیہ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ناصر سلمان جبکہ دوربین کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسرسلمہ احمد عالم نے دستخط کئے۔

مفاہمتی یادداشت کے مطابق بی ایڈ آنرزکے نصاب کو عصرحاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے ۔دوربین بی ایڈ آنرز (ابتدائی) کے نصاب پر نظرثانی (بشمو ل کورس کی جانچ )کے لئے گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج آف ایجوکیشن، جامعہ کراچی اور یونیورسٹی آف ہیلسنکی(Helsinki ) کے اساتذہ کے مابین روابط قائم کرے گی ۔نظرثانی شدہ نصاب کو مزید جانچ کے لئے شعبہ ٹیچرایجوکیشن جامعہ کراچی میں پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جامعہ کراچی گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج آف ایجوکیشن حسین آبادکے لئے الحاق کے ساتھ ساتھ ایک پائلٹ پروجیکٹ کی حیثیت بھی منظور کرے گی۔جامعہ کراچی گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج آف ایجوکیشن حسین آباد سے بی ایڈ (آنرز) ایلیمنٹری ڈگری پروگرام کی کامیاب تکمیل پر گریجویشن کرنے والے طلبہ کو ڈگری تفویض کرے گی اوریہ عمل الحاق کمیٹی کے توسط سے ضابطے کی تمام کاروائیوں سے مشروط ہوگا ۔

شعبہ ٹیچرز ایجوکیشن جامعہ کراچی پائلٹنگ کے مقصد کے لئے تمام قانونی انجمنوں(Statutory bodies ) سے منظوری حاصل کرنے کے لئے جمع کرائے گئے تمام کورسز / نصابوں پر نظر ثانی کرے گا۔نظرثانی شدہ اسکیم آف اسٹڈیز اور بی ایڈ آنرز(ایلیمنٹری) کورس کا نصاب گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج آف ایجوکیشن حسین آباد کیمپس میں اگست 2019 ء سے شروع ہونے والے سیشن سے نافذالعمل ہوگا۔

یکساں تدریسی ،آموزشی اور جانچ کی مشقوں کی غرض سے دوربین شعبہ ٹیچر ایجوکیشن جامعہ کراچی اور گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج آف ایجوکیشن حسین آباد کے اساتذہ کے مابین باہمی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے مشترکہ تربیتی سیشن منعقد کرے گی۔شعبہ ٹیچرایجوکیشن جامعہ کراچی ، گورنمنٹ ایلیمنٹری کالج آف ایجوکیشن حسین آباد اور یونیورسٹی آف ہیلسنکی(Helsinki ) کے مابین بہترین تعاون کی غرض سے دوربین ہر کورس میں سبجیکٹ سپورٹ فورمقائم کرے گی۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں