جامعہ کراچی: یونیورسٹی آف کراچی المنائی ایسوسی ایشن ہوسٹن امریکہ کے نمائندے کی وائس چانسلر سے ملاقات

منگل 21 مئی 2019 17:35

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) یونیورسٹی آف کراچی المنائی ایسوسی ایشن ہوسٹن امریکہ کے نمائندے پروفیسر ڈاکٹر جاوید اشرف کی وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے ان کے دفتر میں ملاقات جس میں اسکالر شپ سے متعلق مفاہمتی یاداشت کے حوالے سے تفصیلی گفت وشنید ہوئی اور اس سے متعلق دستاویزات کو حتمی شکل دے دی گئی اور مزید تعاون کا یقین دلایا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی آف کراچی المنائی ایسوسی ایشن ہیوسٹن امریکہ جامعہ کراچی کو اسکالرشپ کی مد میں سالانہ پانچ لاکھ روپے فراہم کرے گی جو میرٹ کی بنیاد پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے مختلف شعبہ جات کے 21 طلبا وطالبات میں تقسیم کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ مذکورہ اسکالر شپ کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی باضابطہ تقریب ایک ماہ کے اندر منعقد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں