جامعہ کراچی: وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی خصوصی ہدایت پر شعبہ انجینئرنگ نے بجلی کی فنی خرابی کے مسئلے کو حل کردیا

بدھ 22 مئی 2019 22:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی خصوصی ہدایت پر شعبہ انجینئرنگ نے بلاک ای ،ایف اور جی کی بجلی کی فنی خرابی کے مسئلے کو حل کردیاہے جس پر مذکورہ بلاکس کے رہائشیوں نے شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمود عراقی کے بروقت اقدام کوسراہتے ہوئے ان کا شکریہ اداکیا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز بلاک ای،ایف اور جی کے رہائشیوں نے بجلی کی فراہمی میں تعطل کی شکایت کی تھی جس کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے شعبہ انجینئرنگ کو مذکورہ مسئلے کو ترحیجی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

جس پر متعلقہ شعبہ کے عملے نے بجلی کی فراہمی میں تعطل کا باعث بننے والی وجوہات پر ہنگامی بنیادوں نہ صرف قابوں پایا بلکہ بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے از خود مذکورہ بلاکس کا دورہ کیا اور رہائش پذیر ملازمین سے بجلی کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل سے متعلق معلومات حاصل کیں ۔ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے یونیورسٹی انجینئراور ان کے عملے کی کاوشوںکو سراہا۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ بلاکس کے سب اسٹیشن کی چار میں سے دومین کیبلزخراب ہوچکی تھیں جس کے باعث بجلی کی فراہمی میں تعطل کی شکایات پیدا ہوگئیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں