جامعہ کراچی، ایم اے پرائیوٹ و ریگولرکے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع

ایم اے ریگولر وپرائیوٹ کے سالانہ امتحانات 2 جولائی سے شروع ہوں گے

بدھ 26 جون 2019 20:38

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) ایم اے / ڈبل ایم اے پرائیوٹ اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع کردی گئی ہے ۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایسے طلباوطالبات جو تاحال کسی بھی وجہ سے اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کراسکے وہ 27 جون 2019 ء کو اپنے امتحانی فارم جمع کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایم اے پرائیوٹ کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 4500 روپے فیس کے ساتھ جبکہ ایم اے ریگولر کے طلبہ اپنے امتحانی فارم6000 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔ طلبہ اپنی امتحانی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔ امتحانی فارم اور بینک وائوچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو 2012ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن/ انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔ ایم اے ریگولر وپرائیوٹ کے سالانہ امتحانات 2 جولائی 2019ء سے شروع ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں