جامعہ کراچی، ایم اے، ڈبل ایم اے اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں ایک دن کی توسیع

بدھ 26 جون 2019 20:38

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق ایم اے ،ڈبل ایم اے اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میںایک دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ ایسے طلباوطالبات جو تاحال کسی بھی وجہ سے اپنے رجسٹریشن فارم جمع نہیں کراسکے وہ 27 جون 2019 ء کو اپنے رجسٹریشن فارم جمع کراسکتے ہیں۔

طلباوطالبات اپنے رجسٹریشن فارم 3800 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مضمون کی تبدیلی کے لئے 1000 روپے فیس کے ساتھ مذکورہ تاریخ کو فارم جمع کراسکتے ہیں۔ طلبہ اپنی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔ رجسٹریشن فارم اور بینک وائوچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس وائوچرکے ساتھ جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع ایکسٹرنل یونٹ کائونٹرنمبر3 پر جمع کراسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں