جامعہ کراچی: ای ایم بی ای(ڈھائی سالہ) ، ایم بی ای(ڈھائی سالہ) پروگرام داخلہ ٹیسٹ 18 اگست کو ہوگا

ہفتہ 17 اگست 2019 18:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2019ء) ای ایم بی ای(ڈھائی سالہ) اور ایم بی ای(ڈھائی سالہ پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ صبح9:30 بجے جبکہ ای ایم بی اے (ڈیڑھ سالہ) پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ دوپہر 1:30بجے منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اخترکے مطابق ای ایم بی ای(ڈھائی سالہ) اور ایم بی ای(ڈھائی سالہ پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ بروزاتوار18 اگست 2019ء کو صبح 9:30 بجے جبکہ ای ایم بی اے (ڈیڑھ سالہ )پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ دوپہر 1:30بجے جامعہ کراچی کے شعبہ سیاسیات(پولیٹیکل سائنس) میں منعقد ہوگا۔

طلبہ کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نصف گھنٹہ قبل امتحانی مرکز پہنچ جائیں تاکہ انہیں ٹیسٹ میں بیٹھنے کے لئے مشکلات درپیش نہ آئیں۔واضح رہے کہ مقررہ وقت پر نہ آنے والے طلبہ کو ٹیسٹ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں