جامعہ اردو :ایم ای(پرائیویٹ) کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 17اکتوبرتک توسیع کردی گئی

منگل 15 اکتوبر 2019 18:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق ایم ای(پرائیویٹ) کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 16اور17اکتوبر 2019تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

طلباء و طالبات امتحانی فارم عسکری بینک گلشن اقبال اور عبدالحق کیمپس کے عسکری بینک بوہرہ پیر برانچ سے حاصل اور جمع کراسکتے ہیںجبکہ کمپیوٹرائزڈ فیس وائوچرویب سائٹ https://www.fuuast.edu.pk/pv سے آن لائن پر کرنے کے بعد ڈائون لوڈ کرکے پرنٹ حاصل کریں۔

امیدوار امتحانی فارم اور فیس وائوچر گلشن اقبال کیمپس،ایم ایس سی بلاک اورعبدالحق کیمپسمیں قائم پرائیویٹ امتحانی کائونٹرسے تصدیق کرانے کے بعد متعلقہ بینکوں میں جمع کرائیں۔ امتحانی فیس5ہزارروپے جبکہ امتحانی فارم کی قیمت200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں