تعلیم انسا ن کے لیے سب سے بڑی دولت ہے ،تعلیم ترقی کی علامت ہے اور تعلیم کی کمی قو م کے زوال کی علامت ہے،احمدشاہ

جمعرات 17 اکتوبر 2019 17:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) تعلیم انسا ن کے لیے سب سے بڑی دولت ہے ،تعلیم ترقی کی علامت ہے اور تعلیم کی کمی قو م کے زوال کی علامت ہے ان خیالات کا اظہار ستارئہ امتیاز اور صدر آرٹس کونسل کراچی محمداحمد شاہ نے جما عت اصلا ح قو م سو شل ویلفیئرسو سا ئٹی (رجسٹر ڈ) کر اچی کے تحت ڈاکٹر سجاد احمد خان مر حوم ٹیلنٹ ایوارڈز کی سالانہ تقر یب سے اے سی آڈیٹو ریم میںخطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک امید باقی رکھنااورایک یقین باقی رکھنا کہ اس ساری تاریکی اور اس اندھیرے میںسے واپس روشنی کی کرن نکلے گی تعلیم کا فقدان ختم ہوگا اور آپ جیسے نوجوان اس ملک کا نام روشن کریں گے۔ڈاکٹر ریاض احمد صدیقی نے کہا کہ اساتذہ اور والدین کے آ پس میں رابطے مستحکم ہو نے سے بچو ںکا تعلیمی مستقبل روشن اور نمایا ں کامیابی کا ضا من بن جا تا ہے ۔

(جاری ہے)

تر بیت تعلیم کالازمی جز ہے ،والدین صر ف سالانہ امتحانا ت میں کا میا بی پر اکتفا نہ کریں بلکہ اپنے بچو ں کی تر بیت کو بھی اہمیت د یں تاکہ بچے معاشر ے میں اچھی صحبت اختیا ر کرسکیں۔سردار یا سین ملک نے کہا کہ تعلیم قو مو ں کی تر قی کا سر چشمہ ہے۔ تعلیمی میدان میں نمایا ںکامیابیو ں کیلئے ہمیں اپنی کمزوریوں کو دور کرنے کیلئے انتھک محنت کرنا ہوگی ۔

تعلیم درحقیقت قوموں کی شنا خت ہے ۔ انیق احمدنے کہاکہ تعلیم ایک ایسی انمو ل نعمت ہے جسے کو ئی نہیں چھین سکتا ہے ،اس لئے ایسی لا زوال دولت کو ہر حال میں ہرشخص کو حاصل کر نا چاہیے۔نوخیز انور صدیقی نے کہا کہ تعلیمی انحطاط کے تد ارک کیلئے ملک میںمعیا رِ تعلیم کایکساں ہو نا اشد ضر وری ہے۔21 صدی کے چیلنجوں کا مقابلہ جد ید تعلیم سے ہی ممکن ہو سکتا ہے ،تعلیم کا حصو ل آسان بنایا جا ئے۔

نعیم قریشی نے کہا کہ تعلیم و تد ریس واحد شعبہ اور پیشہ ہے اساتذہ طلباء کی کامیا بی پرفخر کرتے ہیں ۔والدین کی ذمہ داری ہے کہ اسکول میں جا کر بچے کی کارکردگی چیک کریں۔قاضی نورالاسلام شمس نے کہاکہ طبقاتی کشمکش اور دوہر ے تعلیمی نظا م کی وجہ سے پاکستا ن میں معیار تعلیم گرتا جا رہا ہے ۔حیدرعلی نے کہا کہ تعلیم کے نام پر کا رو با ر کی حو صلہ شکنی انتہا ئی ضر وری ہے ، معا شر ے کی اصلاح کیلئے تر جیح بنیا دو ں پر اقدامات نا گزیر ہیں۔

تقر یب میں سالا نہ امتحانات میں نما یا ں کا میابی حاصل کر نے والے طلبا ء و طالبا ت کوڈاکٹر سجاد احمد خا ن مر حوم ٹیلنٹ ایوارڈ ز دیئے گئے۔تقریب میں مختلف شعبہ ہا ئے زند گی سے تعلق رکھنے والے حضرا ت نے خصو صی شر کت کی۔ تقریب کی صدارت جماعت اصلاح قوم کے صدر محمدیوسف نے کی جبکہ تقریب سے حیدرعلی،مغفور نجیب اورشاہد محمود نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں