ماجو میں الیکٹریکل انجینئرنگ، کمپیو ٹر سائینس اور مینجمنٹ سائینسزپی ایچ ڈی پروگرام شروع کیا جائے گا

پیر 21 اکتوبر 2019 15:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2019ء) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو) میں اگلے ماہ سے نئے سال کے پہلے سیمسٹر اسپرنگ۔2020 کے لئے شروع کئے جانے والے داخلوں کے پروگرام کے دوران الیکٹریکل انجینئرنگ ، کمپیوٹر سائینس اور مینجمنٹ سائینسز کے پی ایچ ڈی ڈگری پروگراموں میں بھی داخلے کئے جائینگے۔اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز ماجو کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ کی زیر صدارت منعقد ہونے والے بورڈ آف ایڈوانس اسٹیڈیز اینڈ ریسرچ (بی اے ایس آر) کے موقع پر کیا گیا۔

اجلاس میں ڈین فیکلٹی آف لائیف سائینسز پروفیسر ڈاکٹر کامران عظیم، ایسو سی ایٹ ڈینز ڈاکٹر عاصم امداد اور ڈاکٹر شجاعت مبارک، ڈین (اکیڈمکس) ڈاکٹر عمران جامی، ڈائیریکٹر کیو ای سی ،ڈاکٹر غضنفر منیر، شعبہ جاتی سربراہان،ڈاکٹر سیدّ خلیق الرحمان رازی، ڈاکٹر سیدّ نعمان شاہ، ڈاکٹر قمر عباس، ڈاکٹر ھما جاوید اور حسن جاوید کے علاوہ کراچی یونیورسٹی سے ایکسٹرنل ممبر ڈاکٹر عزیز الرحمان سیفی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ اس وقت ماجو میں طلبہ کی ایک بڑی تعداد ڈیٹا سائینس، روبوٹکس، جینیٹک انجینئرنگ، مصنوعی ذہانت، پاور سیکٹر، کنٹرول سسٹم،ادارتی برتاو، سپلائی چین،اسٹریٹیجک مینجمنٹ اور ھیومن ریسورس مینجمنٹ کے شعبوں میں پی ایچ ڈی کررہی ہے۔اجلاس میں اس امر کا فیصلہ کیا گیا کہ ماجو میں جاری پی ایچ ڈٰی پروگرام کے ضمن میں اعلیٰ معیار کے تحقیقی کام کرنے کے سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور 40 کے قریب طلبہ کی جانب سے غیر معیاری تحقیقی کام کرنے اور عدم دلچسپی کی بنا پر ان کے داخلے منسوخ کرنے کے فیصلے کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں اس بار پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ ماجو کے پی ایچ ڈی کے تمام ڈگری پروگرام ہائیر ایجو کیشن کمیشن(ایچ ای سی) کے کوالیٹی ایشورنس ڈویژن سے منظور شدہ ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ماجو میںجاری تحقیقاتی سرگرمیوں کو ملائیشیاء،ترکی،آذر بائیجان،جرمنی، آسٹریلیا،امریکہ اور ازبکستان سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی محقیقین کا بھی تعاون حاصل ہے اور ماجو میں پی ایچ ڈی اساتذہ کی تعداد اب 25 ہوگئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں