جامعہ کراچی، ڈاکٹر آف فارمیسی،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی اور بیچلرز ،ماسٹرز پروگرام میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

بدھ 23 اکتوبر 2019 21:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2019ء) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام)،ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی(مارننگ پروگرام)اور بیچلرز ،ماسٹرز (مارننگ پروگرام )میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں برائے سال 2020 ء کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 28 اکتوبر2019 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

خواہشمند طلبہ28اکتوبر2019 ء تک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں،طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاںتمام معلومات موجودہیں۔واضح رہے کہ مخصوص نشستوں اور سیلف فائنانس پر داخلے کے خواہشمند طلبا وطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ بیچلرز،ماسٹرز، ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ وایوننگ پروگرام) اور ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کا داخلہ فارم جمع کرائیں اور داخلہ ٹیسٹ میں لازماً شرکت کریں بصورت دیگر انہیں داخلے کے لئے اہل نہیں سمجھا جائے گا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ایسے امیدوار جو اپنے انٹر(HSC ) یا مساوی امتحانات کے نتائج کے منتظر ہیں وہ اپنی صوابدیدپر داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں،تاہم ایسے امیدواروں کو ’’داخلہ فہرست ‘‘ کی اجراء سے تین دن قبل مذکورہ امتحانات کے نتائج اور مطلوبہ دستاویزات جمع کرانے لازمی ہوں گے، بصورت دیگر انہیں داخلے کے لئے اہل تصور نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں