جامعہ کراچی، بی اے اور بی کام پرائیوٹ کے امتحانی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

بدھ 13 نومبر 2019 19:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) ناظم امتحانات جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی اے ، بی کام پرائیوٹ سال اول،دوئم،سال اول ودوئم باہم اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے امتحانی جمع کرانے کی تاریخ میں 28 نومبر2019 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بی کام سال اول ودوئم کے امتحانی فارم 5500 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کا م سال اول ودوئم باہم کے ا متحانی فارم 9300 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔

بی اے سال اول ودوئم کے امتحانی فارم 4400 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی اے سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم 7700 روپے فیس کے ساتھ جمع کرائے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو 2013 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں