جامعہ کراچی نے پرائیوٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

جمعہ 17 جنوری 2020 23:32

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) جامعہ کراچی نے پرائیوٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اعظمی کے مطابق ایم اے سال آخر پرائیوٹ عربی ،جنرل ہسٹری،اسلامک ہسٹری،میتھمیٹکس،فلاسفی،سندھی ،اُردو اور اکنامکس سالانہ امتحانات برائے 2018 ء کے نتائج کا اعلان کردیاہے۔

نتائج کے مطابق ایم اے اسلامک ہسٹری کے امتحانات میں محمد احمدولد محمد سلیم سیٹ نمبر522008 نے 656 نمبرز کے ساتھ پہلی،حافظ یاسر رضا ولد محمد امین سیٹ نمبر522029 نے 625 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ ہُما صفدر بنت سید صفدر حسین سیٹ نمبر533365 نے 612 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔امتحانات میں 168 طلبہ شریک ہوئے،06 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 46 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میںکامیاب قراردیا گیا ۔

(جاری ہے)

کامیابی کا تناسب 30.95 فیصدرہا۔ایم اے اکنامکس کے امتحانات میں امبر عادل بنت محمد عادل ستار سیٹ نمبر530054 نے 521 نمبرز کے ساتھ پہلی ،سدرہ انوربنت انورعلی سیٹ نمبر530336 نے 520 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ وردا طارق بنت سید طارق منورنے 517 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 656 طلبہ شریک ہوئے،99 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ ایک طالبعلم کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔

کامیابی کاتناسب 15.40 فیصدرہا۔اُردو کے امتحانات میں ثمینہ مشتاق بنت محمد مشتاق سیٹ نمبر534898 نے 680 نمبرز کے ساتھ پہلی ،عالیہ بتول بنت نور احمد سیٹ نمبر534945 نے 674 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ رابعہ محمود بنت محمود اقبال بٹ سیٹ نمبر534886 نے 662 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 283 طلبہ شریک ہوئے،58 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 121 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔

کامیابی کا تناسب 63.25 فیصدرہا۔جنرل ہسٹری کے امتحانات میں زرفشاں برکی بنت صلاح الدین برکی سیٹ نمبر 531811 نے 668 نمبرز کے ساتھ پہلی ،محمد عبداللہ ولد محمد عبدالمقتدرسیٹ نمبر521156 نے 664 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ محمد اقبال ولد اللہ دتہ سیٹ نمبر521153 نی659 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 24 طلبہ شریک ہوئے ،07 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 05 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔

کامیابی کا تناسب 50 فیصدرہا۔عربی کے امتحانات میں ایک طالبعلم امین اللہ ولد کفایت اللہ سیٹ نمبر520001 شریک ہوا جس کو پہلی پوزیشن میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیابی کا تناسب100 فیصدرہا۔میتھمیٹکس کے امتحانات میں 12 طلبہ شریک ہوئے اور تمام طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب صفررہا۔۔سندھی کے امتحانات میں پارس عباس بنت غلام عباس سیٹ نمبر534802 نے 670 نمبرز کے ساتھ پہلی،زبیر احمد ولد غلام حسین کلوارسیٹ نمبر522801 نے 647 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ فہمیدہ بنت حاجی گلاب سیٹ نمبر534804 نے 577 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 05 طلبہ شریک ہوئے،03 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 02 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا۔کامیابی کا تناسب 100 فیصدرہا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں