دائود انجینئرنگ یونیورسٹی میں ایچ ای سی معائنہ ٹیم کا دورہ کارکردگی پر اظہار اطمینان

میں اور میری ٹیم یونیورسٹی کی ترقی اور بہتری کیلئے انتھک کوششیں جاری رکھیں گے، وائس چانسلر

جمعہ 24 جنوری 2020 00:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ یونیورسٹی کی کارکردگی اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کا جائزہ لینے کیلئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی 2 ٹیموں پوسٹ گریجویٹ پروگرام ریویو کمیٹی اور انسٹیٹیوشنل پرفارمنس ایولوشن ریویو کمیٹی نے جامعہ کا دورہ کیا۔ معائنہ ٹیموں میں ڈاکٹر منصور حامد عنایت ، ڈاکٹر مدثر فاروق ، ڈاکٹر جمیل النبی ، ڈاکٹر انور خطاب اور ڈاکٹر فرمان اللہ شامل تھے جبکہ ایچ ای سی کے کوالٹی ایشورنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبیداللہ انور بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دونوں ٹیموں نے ایچ ای سی کے وضع کردہ معیارات کے مطابق یونیورسٹی کی کارکردگی اور پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کا جائزہ لیا۔دائود انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے یونیورسٹی میں ایچ ای سی کے کامیاب دورے پر یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی محنت کو سراہا اور کہا کہ یونیورسٹی ایچ ای سی کی وضع کردہ معیارات پر پورا اترنے کے لیے پر عزم ہے اور ا س کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

کیو ای سی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالسمیع نے وفد کو یونیورسٹی کی حکمت عملی ، جامع پالیسی اور کام کرنے کے معیاری طریقہ کار، یونیورسٹی کے ملازمین بشمول اساتذہ اور دیگراسٹاف کے اپنے کام کو لے کر فرائض، شرائط و جواب دہی کے اصول واضح کیے۔ ایچ ای سی کے وفد نے یونیورسٹی کی رجسٹرار سید آصف علی شاہ ، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو، تمام شعبہ جات کے چیئرپرسن ، اساتذہ اورطلباء کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور انکی موجودگی میں یونیورسٹی کے پورٹ فولیو اور تمام تر دستاویزات کی ثبوتوں کے ساتھ جانچ پڑتال کی۔

جس کے ساتھ انہوں نے یونیورسٹی کی مختلف فیکلٹی اورکیمپس میں لیبارٹری، لائبریری، کلاس روم،ویڈیو کانفرنسنگ روم ،دیگر ڈیپارٹمنٹس وغیرہ کا دورہ کیا اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔اور مزید بہتری کے لیے مشورے دیئے۔ دائود یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے ٹیم کا بے حد شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ اور انکی ٹیم یونیورسٹی کی بہتری کے لیے ہمیشہ پرعزم رہیں گے اور کوششیں کرتے رہیں گے۔انہوں نے ٹیم کو سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحفے دیئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں