جامعہ کراچی ، بی کام پرائیوٹ سال دوئم و باہم سالانہ امتحانات 2019 ء کے نتائج کا اعلان

پیر 30 نومبر 2020 23:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی کام پرائیوٹ سال دوئم و باہم سالانہ امتحانات برائے 2019 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق ملیحہ نذیر خان بنت نذیر اسلم خان سیٹ نمبر815195 نے 1015 نمبرز کے ساتھ پہلی،ثنا بانو بنت پرویزاحمد سیٹ نمبر 815300 نی1007 نمبرز کے ساتھ دوسری جبکہ زنیرا علی بنت انورعلی سیٹ نمبر815096 نی1006 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 3250 طلبہ شریک ہوئے،69 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن ،466 کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ ایک طالبعلم کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیابی کا تناسب 16.49 فیصد رہا۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں