کراچی،ثانوی تعلیمی بورڈ میں افسران کی کمی، بیشترعہدے خالی، چئیرمین بورڈ سیدشرف علی شاہ کا تشویش کا اظہار

ہفتہ 16 جنوری 2021 21:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2021ء) ثانوی تعلیمی بورڈ میں افسران کی کمی، بیشترعہدے خالی، چئیرمین بورڈ سیدشرف علی شاہ نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہنا تھا کہ میٹرک بورڈ کے درجنوں تجربہ کار افسران ریٹائر ہوگئے، میٹرک بورڈ میں 19 گریڈ کا کوئی ایک بھی افسر موجود نہیں ، جبکہ سیکریٹری، ناظم امتحانات سمیت دیگراہم پوسٹوں پربھی قائم مقام افسران کام کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ شعبہ آئی ٹی میں مینیجر سمیت کچھ پوسٹیں خالی ہیں، آئی ٹی کے شعبے کو مضبوط کرناہے،قانون کے تحت بھرتیاں کی جائیں گی،بورڈ میں 12 سال سے لوگ عارضی بنیادوں پر کام کررہے ہیں،عارضی بنیادوں پر کام کرنیوالوں کوبھی قوانین کے تحت مستقل کیا جائیگا، سید شرف علی شاہ نے کہا کہ روواں سال امتحانی مراکز میں طلبائ کو مکمل سہولیات دینا ترجیحات میں شامل ہیں،ماضی میں ایسے امتحانی مراکز بنائے گئے جو سینٹرکے لائق ہی نہیں تھی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں