سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخ سامنے آگئی

سندھ میں میٹرک کے امتحانات 20 مئی، انٹر کے امتحانات 10جون سے ہوں گے، ذرائع

بدھ 20 جنوری 2021 23:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخ سامنے آگئی ،سندھ میں میٹرک کے امتحانات 20 مئی، انٹر کے امتحانات 10جون سے ہوں گے ۔انٹر بورڈ چیئرمینز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سندھ کے تعلیمی بورڈز نے امتحانات سے متعلق تجاویز تیار کرلیں۔ذرائع محکمہ تعلیم کے مطابق سندھ میں میٹرک کے امتحانات 20 مئی، انٹر کے امتحانات 10جون سے ہوں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق 23 جنوری 2021 کو محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اس فیصلے کی توثیق کی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ امتحانات کے نتائج 90 دن میں تیار کیے جائیں گے، امتحانات کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ کی مدد حاصل کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ ملٹی پل چوائس سوالات (ایم سی کیوز)کے بجائے پرانے فارمیٹ پر ہی امتحانات لیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں