کراچی یونیورسٹی میں شہید سورہیہ بادشاہ چیئر قائم کیا جائے،سردار عبدالرحیم

بدھ 27 جنوری 2021 19:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن جامعہ کراچی کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت کے بعد سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم،ایم پی اے نصرت سحر عباسی،کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینر بیریسٹر ارشد شر بلوچ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا،استقبالیہ تقریب کو خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کہا کہ جامعہ کراچی کے ملازمین کی لیووانکیشمینٹ،سن کوٹا اور دیگر مسائل حل کرنا انتظامیہ کی ذمیداری ہے،فنکشنل لیگ جلد ملازمین کے مسائل پر وائیس چانسلر سے ملاقات کے گی،میں جنرل سیکریٹری کی حیثیت سے نصرت سحر عباسی کو ہدایت کرتا ہوں کے آنے والے اسیمبلی کے سیشن میں ملازمین کے مسائل پر مظبوط آواز اٹہائیں،تقریب کو خطاب کرتے ہوئے فنکشنل لیگ کی انفارمیشن سیکریٹری ایم پی اے نصرت سحر عباسی نے کہا کہ پیر صاحب پاگارہ اور یونس سائیں نے ہمیشہ حق اور سچ کے راستے پر چلنے کی تلقین کی ہے،اور میں اسیمبلی میں عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی ہوں تو میری مائیک بند کی جاتی ہے، جامعہ کراچی کے ملازمین کے مسائل سن کوٹا،لیو انکیشمینٹ اور دیگر مسائل پر سندھ اسیمبلی میں بھرپور آواز بلند ہوگی،ملازمین نے جو ہمیں محبت دی ہے ان کا قرض ہم ضرور اتارینگے،اور آپ کے مسائل کے حل کے لیے جدوجھد جاری رکھیں گے،ہم ملازمین کی جبری ریٹائرمنٹ کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ابھی تو سندھ حکومت کے پاس تمام اختیارات موجود ہیں عوام کے مسائل حل کیے جائیں،کراچی زون رابطہ کمیٹی کے کنوینئر بیریسٹر ارشد بلوچ نے کہا کہ جامعہ کراچی کے ملازمین کے ساتھ جو زیادتیاں ہورہی ہیں،اس پر خاموش نہیں بیٹھا جاسکتا،سندھ اسیمبلی اور عدلیہ میں ان کی آواز اٹھائی جائے گی،ہمارا مطالبہ ہے کے جامعہ کراچی میں شھید سورھیہ بادشاھ چئیر قائم کی جائے، ایمپلائیز ویلفئیر ایسوسی ایشن کے صدر محمد فرحان خان نے ملازمین کے مسائل اور یونیورسٹی انتظامیہ کی زیادتیوں پر روشنی ڈالی،شھید بینظیر بھٹو چئیر اور شاھ عبدالطیف بھٹائی چئیر کے سینکڑوں ملازمین کو ابھی تک پرمننٹ نہیں کیا گیا ہے،جامع کراچی میں کوئی بھی لسانیت نہیں ہے،تقریب میں فنکشنل لیگ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری وقار جٹ ،ایم ایس ایف سندھ کے صدر عامر بھٹو ،کراچی زون رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینئر سلمان فیاض،ڈسٹرکٹ ملیر کے جنرل سیکریٹری طارق سرکی ایم ایس ایف کے رہنما محسن ھنگورو عبیداللہ خان محمد شفیق رشید عالم اور دیگر رہنما موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں