پی آئی اے اورعلما یونیورسٹی کے درمیان معاہدے پر دستخط

بدھ 3 مارچ 2021 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) پی آئی اے اور علما یونیورسٹی نے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد پاکستان میں ہوا بازی کے شعبے میں تعلیم اور تکنیکی مہارت کو بڑھانا ہے۔ مفاہمتی یاداشت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک اور چانسلرعلما یونیورسٹی نعمان عابد لاکھانی نے دستخط کئے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے اورعلما یونیورسٹی تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ سیمینارز، ورکشاپس اور دیگر تربیتی پروگراموں کا بھی انعقاد کرے گی۔ پی آئی اے علما یونیورسٹی کوایوی ایشن کے شعبے میں مہارت فراہم کرے گی۔ جبکہ ائیر لائن کے ملازمین کے بچوں کو علمایونیورسٹی کی جانب سے فیس کی مد میں40 سے 60 فیصد تک کی رعایت ملے گی۔اس معاہدے کے موقع پر وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر منصور الظفرداؤد، رجسٹرار سید کاشف رفیع، یونیورسٹی کے ڈائریکٹرز اور ٹیچنگ اسٹاف اور پی آئی اے کے سینئر عہدیدار موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں