کراچی:سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام وزیر اعظم ہنر مند پاکستان پروگرام کے دوسرے بیچ کے طلباء کے لیے تعارفی تقریب کا انعقاد

جمعہ 16 اپریل 2021 22:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2021ء) سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام وزیر اعظم ہنر مند پاکستان پروگرام کے دوسرے بیچ کے طلباء کے لیے تعارفی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں انھیں کلاسوں کے باقاعدہ آغاز سے قبل جامعہ کے اصول و ضوابط سے آگاہ کیا گیا۔وزیر اعظم ہنر مند پاکستان پروگرام کے تحت سرسید یونیورسٹی میں طلباء کو پانچ شعبوں میں پیشہ وارنہ مہارت کی تعلیم دی جائے گی جن میں سرٹیفیکیٹ اِن آئی ٹی (گیم ڈیولیپمنٹ اینڈ ماڈلنگ ،انٹر نیٹ آف تھنگز (IOT ) سسٹم دیولپمنٹ اینڈ اپلیکیشن ، نیٹ ورکنگ اینڈ کلاؤڈ کمپیوٹنگ پروجیکٹ مینجمنٹ پروفیشنل اور انڈسٹریل آٹومیشن شامل ہیں۔

ان کورسز کو زبردست پذیرائی ملی ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی نے کہا کہ نئے آئیڈیاز ، نئے تصوارات ، نئے نظریات کی وجہ سے سر سید یونیورسٹی کا شمار پاکستان کی بہترین جامعات میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ہم نئی فکر، نئے رجحانات اور نئے خیالات کی ہمت افزائی کرتے ہیں۔ اعلیٰ او رمعیاری تعلیم میں سرسید یونیورسٹی کی اپنی ایک علیحدہ شناخت ہے۔

انھوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پوری توجہ اور دلچسپی سے اپنی تعلیم مکمل کریں اوراپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔پروگرام مینیجر نعمان علی خان نے سر سید یونیورسٹی کی بہترین انتظامی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امیدواروں کا انتخاب قابلیت کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔پروجیکٹ ڈائریکٹر طاہر فطانی نے بتایا کہ وزیر اعظم ہنر مند پاکستان پروگرام کے دوسرے بیچ کے لیے تقریباًً دس ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے پانچ شعبوں کے لیی350 امیدواروں کا انتخاب قابلیت کی بنیاد پر کیا گیا۔ سرسید یونیورسٹی کی عمدہ کارکردگی کے پیش نظر اسے ایک مرتبہ پھر، دوسرے بیچ کی تیکنیکی تربیت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں