میٹرک بورڈ، سالانہ عملی (پریکٹیکل)امتحانات8 اگست تک ملتوی،چیئرمین میٹرک بورڈ

نئے شیڈول کے مطابق پریکٹیکل امتحانات اب9اگست سی17 اگست تک لئے جائیں گے، سید شرف علی شاہ

جمعہ 30 جولائی 2021 23:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے سالانہ عملی (پریکٹیکل امتحانات) 8اگست تک ملتوی کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر میں بڑھتے ہوئے کورونا کے کیسز اور حکومت سندھ کے شہر میں لاک ڈان کے باعث نویں اور دسویں جماعت سائنس وجنرل گروپ(ریگولر)کے سالانہ عملی(پریکٹیکل) امتحانات 2021 اب 9 اگست سے 17 اگست تک لئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ اسکولوں اور طلبا و طالبات کو اس وبا سے محفوظ اور سہولت فراہم کرنے کیلئے کیا ہے۔ چیئرمین میٹرک بورڈ نے الحاق شدہ اسکولوں کے سربراہان کو کہا ہے کہ وہ پریکٹیکل امتحانات کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں اور طلبا و طالبات کو ماسک کا استعمال لازمی کرائیں اورباہمی فاصلے کا خیال ضرور رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں