وفاق اردو یونیورسٹی نے ایم اے سال اول وسال آکر پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

منگل 3 اگست 2021 00:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2021ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق کراچی،اسلام آباداورراولا کوٹ میں ہونے والے ایم اے (سال اول و سالِ آخر)بین الاقوامی تعلقات،انگلش اوراردو کے پرائیویٹ سالانہ امتحانات مارچ2021 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔کراچی میں ہونے ایم اے بین الاقوامی تعلقات(سال اول) کے امتحان میں 341طلبا رجسٹرڈ ہوئے جن میں 323طلبا نے امتحان میں شرکت کی اور202طلبا کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ62.54فیصد رہا۔

بین الاقوامی تعلقات(سال آخر) کے امتحان میں 245طلبا رجسٹرڈ ہوئے جن میں 239طلبا نے امتحان میں شرکت کی اور191طلبا کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ79.92فیصد رہا۔انگلش(سال اول) کے امتحان میں 169طلبا رجسٹرڈ ہوئے جن میں 148طلبا نے امتحان میں شرکت کی اور12طلبا کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ8.11فیصد رہا۔

(جاری ہے)

انگلش(سال آخر) کے امتحان میں 83طلبا رجسٹرڈ ہوئے جن میں 81طلبا نے امتحان میں شرکت کی اور10طلبا کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ12.35فیصد رہا۔

اردو(سال اول) کے امتحان میں 58طلبا رجسٹرڈ ہوئے جن میں 50طلبا نے امتحان میں شرکت کی اور26طلبا کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ52فیصد رہااور ایم اے اردو(سال آخر) کے امتحان میں 49طلبا رجسٹرڈ ہوئے جن میں 46طلبا نے امتحان میں شرکت کی اور26طلبا کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ56.52فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں