کراچی، نجی اسکول نے پہلی سے پانچویں جماعت تک کی کلاسز بند کردیں

12سال کے طالب علموں کو ویکسینیشن کارڈ کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، نجی اسکول انتظامیہ

پیر 17 جنوری 2022 14:18

کراچی، نجی اسکول نے پہلی سے پانچویں جماعت تک کی کلاسز بند کردیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 10 میں ایک نجی اسکول نے پہلی سے پانچویں جماعت تک کی کلاسز بند کردی ہیں۔ نجی اسکول انتظامیہ کے مطابق پہلی سے پانچویں جماعت تک کے طلبہ آن لائن کلاسز لیں گے جبکہ چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طالب علموں کو گروپ کی صورت میں بلایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے مطابق کلاسز کی2 گروپ کر کی3 دن ایک اور اگلی3 روز دوسرے گروپ کو بلایا جائے گا۔

انتظامیہ نجی اسکول کے مطابق صرف 9ویں اور10ویں جماعت کے طلبہ روز اسکول آئیں گے۔نجی اسکول کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 12سال کے طالب علموں کو ویکسینیشن کارڈ کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔دوسری جانب حیدر آباد کی ایک نجی یونیورسٹی بھی کورونا کے پیش نظر بند کردی گئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں