جامعہ کراچی کااکتیسواںسالانہ جلسہ تقسیم اسناد بروز ہفتہ22 جنوری کو منعقد ہوگا

جمعہ 21 جنوری 2022 00:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) جامعہ کراچی کے سالانہ جلسہ تقسیم2020-21 ء کے لئے ریہرسل بروزجمعہ21 جنوری2022 ء کوصبح9:30 بجے ولیکا گرائونڈ میں منعقد ہوگی۔طلبہ اکیڈمک گائون پہن کرہی ریہرسل میں شرکت کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں بسلسلہ ریہرسل اور جلسہ تقسیم اسناد بروز جمعہ 21 اورہفتہ22 جنوری 2022 ء کو جامعہ کراچی میں مارننگ وایوننگ اوقات میں کسی قسم کی پبلک ڈیلنگ نہیں ہوگی، کلاسیں معطل رہیںگی اور کوئی امتحان منعقد نہیں ہوگا۔

صرف ڈگری اور گولڈ میڈل کے حصول کے امیدواروں کو ہی مذکورہ تاریخوں میں جامعہ آنے کی اجازت ہوگی۔واضح رہے کہ جامعہ کراچی کااکتیسواںسالانہ جلسہ تقسیم اسناد بروز ہفتہ22 جنوری2022 ء کوصبح 9:30بجے جامعہ کراچی کے ولیکا کرکٹ گراونڈ میں منعقد ہورہا ہے۔ جس کی صدارت گورنر سندھ و چانسلر جامعہ کراچی عمران اسماعیل کریں گے جبکہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی خطبہ استقبالیہ پیش کرینگے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں