کراچی :جامعہ اسلامیہ انوارالقرآن میں فرض علوم کورسز کا اجراء

جمعہ 21 جنوری 2022 00:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) جامعہ اسلامیہ انوارالقرآن G-91/6، گلفشاں سوسائٹی ملیر ہالٹ کراچی میں خواتین کے لئے فرض علوم کورس کا اجراء کیاجارہاہے، جس میں ممتازعالم دین علامہ مفتی محمدفیض احمدقادری کے زیرسرپرستی عقائد اسلام ،مسائل طہارت اور مسائل نماز پر ہفتے میں چادن کلاسز ہوں گی۔

(جاری ہے)

کلاسز کا دورانیہ شام پانچ بجے سے چھ بجے ایک گھنٹہ ہوگا جبکہ کورس کی مدت دوماہ ہے، کورس کا باقاعدہ آغاز2فروری 2022ء سے کیاجارہاہے جبکہ داخلوں کا آغاز کردیا گیاہے، خواہشمند خواتین 03003378872 اور 03000278816 پر رابطہ کرکے داخلے کی درخواست دے سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں