جامعہ کراچی اور ویمن یونیورسٹی صوابی خیبرپختونخواہ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ،مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جمعہ 28 جنوری 2022 00:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) جامعہ کراچی اور ویمن یونیورسٹی صوابی خیبرپختونخواہ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ،مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ویمن یونیورسٹی صوابی میں منعقد ہوئی۔مفاہمتی یادداشت پر ڈائریکٹرآفس آف ریسر اینویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی ڈاکٹر اسماء تبسم اورویمن یونیورسٹی صوابی کی ڈائریکٹرآفس آف ریسر اینویشن اینڈ کمرشلائزیشن ڈاکٹر مہرین ریاض نے دستخط کئے۔

اس موقع پر ویمن یونیورسٹی صوابی خیبرپختونخواہ پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے کہا کہ جامعات میں ہونے والی تحقیق کو انڈسٹریز سے لنک کرکے دوررس نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک میں طلبہ کی تحقیق کو ہی انڈسٹریزمیں زیر استعمال لایا جاتا ہے جس سے دونوں ادارے فائدہ حاصل کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں بڑی انڈسٹریاں جامعات میں ہونے والی تحقیق کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیںکیونکہ اس تحقیق کی بدولت انہیں ہرسال نئے نئے آئیڈیاز ہر میسر آتے ہیں۔

جامعہ کراچی اس لحاظ سے بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ انہوں نے تمام شعبہ جات کو انڈسٹریز کے ساتھ لنک کیاہے اور جامعہ کراچی اور انڈسٹریز کے مابین مضبوط روابط ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ جامعہ کراچی میں لینگویجز کے شعبوں میں ترقی ہورہی ہے۔ہماری بھی کوشش ہے کہ جامعہ کراچی کی طرح اپنے شعبہ جات کو انڈسٹریز کے ساتھ جوڑیںاور روابط کو فروغ دیں تاکہ ہماری طالبات کو مستقبل میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

اس موقع پر ڈائریکٹرآفس آف ریسر اینویشن اینڈ کمرشلائزیشن(اوریک) جامعہ کراچی ڈاکٹر اسماء تبسم نے کہا کہ اوریک کا ہر یونیورسٹی میں ایک اہم کردار ہے اس کے بغیر نہ ہی تحقیق پروان چڑھ سکتی ہے اور نہ ہی طالب علموں اور فیکلٹی کو فائدہ مل سکتا ہے۔کراچی یونیورسٹی میں اوریک کو ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت حاصل ہے تمام شعبہ جات اوریک کے بغیر نامکمل ہیں۔

اوریک ہی سب کو انڈسٹری کے ساتھ لنک کرتا ہے جس کے لئے ایک پورا میکنزم بنایا گیا ہے بلکہ یہ کہنا بے جا نہیں ہوگا کہ یونیورسٹی کے اندر ایک یونیورسٹی بنائی گئی ہے جو کسی شعبے پر بوجھ نہیں بلکہ انہیں سہولت فراہم کرنے کا کام کرتی ہے۔ اس حوالے سے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان ہونے والے ایم او یو کو میمورنڈم آف ایکشن کے طور پر لیا جائے گا اور کراچی یونیورسٹی کے اوریک کے ساتھ ملکر وہ بہترین کام کریں گے۔اور وہ دن دور نہیں ہوگا جب ہمارے ہر شعبے کو اوریک انڈسٹری کے ساتھ منسلک کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں