ویمن یونیورسٹی صوابی کے وفد کی وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون سے ملاقات

پیر 16 مئی 2022 21:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) جامعہ کراچی کی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون سے ویمن یونیورسٹی صوابی کے انچارج کوالٹی انہاسمنٹ سیل سید جاذب شمیم اور انچارج آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن مہرین ریاض نے وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں ملاقات کی۔اس موقع پر رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر مقصود علی انصاری اورانچارج آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی ڈاکٹر اسماء تبسم بھی موجودتھیں۔

وفد نے وائس چانسلر کو ویمن یونیورسٹی کی اوریک اور کیو ای سی کے متعلق بریف کیا اور انھیں وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی صوابی پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی کی جانب سے جامعہ کراچی کی وائس چانسلر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلرڈاکٹر ناصرہ خاتون نے کہا کہ دونوں جامعات کے درمیان روابط قائم کریں گے جس کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوچکے ہیں۔

اوردونوںجامعات کے مابین معاہدہ موجود ہے اور بہت جلد باہمی اشتراک سے ورکشاپس اور سیمینارز کے انعقاد کو یقینی بنایاجائے گااور جامعہ کراچی ویمن یونیورسٹی صوابی کو اس ضمن میں معاونت فراہم کرے گی۔ وفد نے ویمن یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی کی جانب سے جامعہ کراچی میں گزشتہ دنوں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر وائس چانسلر ڈاکٹر ناصرہ خاتون کے ساتھ افسوس کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں