پی ٹی آئی والوں کا تو حشر نشر ہی ہو گیا ،ْ

بختاور بھٹو زر داری نے تحریک انصاف کے جلسوں کو ناکام قرار دیدیا جیالوں نے اپنے چیئرمین کیلئے نہ بارش کی پروا کی اور نہ ہی تپتے سورج کی، جیالے گرمی اور بارش میں بھی رات کو3 تین بجے تک اپنے چیئرمین کا انتظار کرتے رہے ،ْبیان

ہفتہ 21 جولائی 2018 14:17

پی ٹی آئی والوں کا تو حشر نشر ہی ہو گیا ،ْ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ اور سابق وزیراعظم محترمہ بینظیربھٹو شہید کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کے جلسوں کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کا تو حشر نشر ہی ہو گیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں بختاور بھٹو زرداری نے پی ٹی ا?ئی کے لے بے چارے کا لفظ استعمال کیا ہے اور کہا ہے کہ ویڈیوز کو تو فوٹو شاپ بھی نہیں کیا جا سکتا۔

انہوںنے کہاکہ جلسوں کی ناکامی کا جواز برسات کو بنایا جائے یا گرمی کو، لیکن حقائق کچھ اور ہی ہیں، حقیقت یہ ہے کہ ان کی مقبولیت فیس بک اور اشتہاروں تک محدود ہے۔بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ جیالوں نے اپنے چیئرمین کے لیے نہ بارش کی پروا کی اور نہ ہی تپتے سورج کی، جیالے گرمی اور بارش میں بھی رات کو3 تین بجے تک اپنے چیئرمین کا انتظار کرتے رہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں