سندھ اسمبلی میں نعیم کھرل نے اہلیہ کا تذکرہ کر دیا

اسمبلی میں اہلیہ کی صحتیابی کی دعا کروانے پر وہ اُلٹا ناراض ہو گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اپریل 2017 12:30

سندھ اسمبلی میں نعیم کھرل نے اہلیہ کا تذکرہ کر دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 اپریل 2017ء) : سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نعیم کھرل نے اپنی بیوی کا تزکرہ چھیڑ دی۔ قومی اسمبلی میں بات کرتے ہوئے نعیم کھرل نے کہا کہ میں نے اسمبلی کے گذشتہ اجلاس میں  اہلیہ کی صحتیابی کے لیے دعا کروائی۔

(جاری ہے)

جس پر اہلیہ اُلٹا ناراض ہو گئیں۔ نعیم کھرل نے بتایا کہ میری اہلیہ نےکل مجھے ناشتہ نہیں دیا اور کہا کہ ناشتہ باورچی دے گا۔ میری بیوی نے مجھے بہت ڈانٹا۔ نعیم کھرل نے کہا کہ میری بیوی کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں میری صحتیابی کے لیے کروائی گئی دعا میں نیت کا فتور تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں