کراچی ،ْعزیزآباد میں تھانے کے قریب ایک گھر سے فائرنگ میں پولیس افسر زخمی

پولیس نے جوابی کارروائی کرکے فائرنگ کرنے والے ملزم کو ہلاک کردیا ،ْگھر ایک شخص لاش برآمد

ہفتہ 29 اپریل 2017 13:55

کراچی ،ْعزیزآباد میں تھانے کے قریب ایک گھر سے فائرنگ میں پولیس افسر زخمی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) کراچی کے علاقے عزیزآباد میں تھانے کے قریب ایک گھر سے فائرنگ میں پولیس افسر زخمی ہو گیا ،ْ پولیس نے جوابی کارروائی کرکے فائرنگ کرنے والے ملزم کو ہلاک کردیا، گھر سے ایک شخص کی لاش بھی ملی ہے۔ ڈی آئی جی ذوالفقار علی لاڑک کے مطابق جائے وقوع سے 4افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، پولیس نے آنسو گیس شیلنگ بھی کی۔

عزیزآباد میں تھانے کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس افسر کی شناخت تصدق کے نام سے ہوئی ہے۔واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اور اس نے گھر کو گھیرے میں لے لیا، پولیس کے مطابق 15 پر اطلاع موصول ہوئی تھی، جس پر پولیس کی نفری پہنچی تو گھر کے اندر سے فائرنگ کی گئی، پولیس کی جوابی کارروائی پر ملزم پولیس فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ،ْ گھر سے ایک اور شخص کی بھی لاش ملی ہے۔

(جاری ہے)

گھرسے ملنے والی لاش کی شناخت وسیم اختر کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کے بھائی کے مطابق اس کا بھائی گھر سے سودا لینے نکلا تھا اور وہاں کیسے پہنچا اسے معلوم نہیں۔ڈی آئی جی ویسٹ ذوالفقار لاڑک کے مطابق مارے جانے والے شخص نے اپنے اہلخانہ کو بھی یرغمال بنا رکھا تھا ،ْ جائے وقوع سے 4افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ،ْپولیس نے ہلاک ملزم کے والد کو بھی حراست میں لے لیا ،ْ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ جس شخص کی لاش ملی ہے وہ پیسے مانگنے آیا تھا ،ْ دونوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں