سندھ حکومت عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے اور کراچی سے پیسے سے دبئی میں جائیدادیں بنائی جا رہی ہیں ،ْوسیم اختر

سندھ حکومت نے 8 سالوں میں ادارے تباہ کر دیئے ہیں، پیسے لے کر کثیر المنزلہ عمارتیں بنانے کی اجازت دی جا رہی ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 29 اپریل 2017 13:55

سندھ حکومت عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے اور کراچی سے پیسے سے دبئی میں جائیدادیں بنائی جا رہی ہیں ،ْوسیم اختر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہاہے کہ سندھ حکومت عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے اور کراچی سے پیسے سے دبئی میں جائیدادیں بنائی جا رہی ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے 8 سالوں میں ادارے تباہ کر دیئے ہیں، پیسے لے کر کثیر المنزلہ عمارتیں بنانے کی اجازت دی جا رہی ہے، کراچی سے پیسے بنا کر دبئی میں جائیدادیں خریدی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کراچی کے عوام مشکل میں ہیں اور اس پر سندھ حکومت کو شرم آنی چاہیے، صوبائی حکومت کراچی کے عوام کی جانوں کے ساتھ کھیل رہی ہے۔وسیم اختر کے مطابق فائر بریگیڈ والوں کے پاس سہولیات کا فقدان ہے، فائر فائٹرز کے پاس ہیلمٹ بھی نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود یہ لوگ اپنی جانوں پر کھیل کر فرائض انجام دے رہے ہیں، سہولیات نہ ہونے کے باوجود جس طرح فائر گریگیڈ کا عملہ کام کر رہا ہے یہ کسی عجوبے سے کم نہیں ہے، فائر بریگیڈ کے لئے 10 گنا زیادہ سامان کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں