کراچی، ارشدپپومقدمہ قتل سمیت 17مقدمات کی انسداددہشت گردی عدالت میں سماعت

عزیربلوچ جیل میںنہیں ملزم کوحساس اداروںنے آفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923 کے تحت اپنی تحویل میں لے لیاہے،جیل حکام

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:47

کراچی،  ارشدپپومقدمہ قتل سمیت 17مقدمات کی انسداددہشت گردی عدالت میں سماعت
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) کراچی میںانسداددہشت گردی کی عدالت نے کالعدم پیپلزامن کمیٹی کے عزیربلوچ ،امین بلیدی اوررکن قومی اسمبلی شاہ جہان بلوچ کے خلاف ارشدپپومقدمہ قتل سمیت 17مقدمات کی سماعت کی سماعت کے دوران جیل حکام نے عدالت کوبتایاکہ ملزم عزیربلوچ جیل میںنہیں ہے ،ملزم کوحساس اداروںنے اپنی تحویل میں لے لیاہے ۔

جس پرعدالت نے سماعت 25مئی تک ملتوی کردی تفصیلات کے مطابق کراچی میںانسداددہشت گردی کی عدالت نے کالعدم پیپلزامن کمیٹی کے عزیربلوچ ،امین بلیدی اوررکن قومی اسمبلی شاہ جہان بلوچ کے خلاف ارشدپپومقدمہ قتل سمیت 17مقدمات کی سماعت جیل میں کی سماعت کے دوران جیل حکام نے عدالت کوبتایاکہ ملزم عزیربلوچ جیل میںنہیں ہے ،ملزم کوحساس اداروںنے گزشتہ 11اپریل کوآفیشل سیکریٹ ایکٹ 1923 کے تحت اپنی تحویل میں لے لیاہے ۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے ملزم کوعدالت میںپیش نہیں کیاجاسکتاجس پرعدالت نے سماعت 25مئی تک ملتوی کردی واضح رہے کہ انسداددہشت گردی کی عدالت میں عزیربلوچ ،امین بلیدی ،پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہجہاںبلوچ کے خلاف گینگ وارگروپ کے سربراہ ارشدپپواورلیاری آپریشن کے دوران پولیس افسران واہلکاروںکوقتل وزخمی کرنے سمیت 17کے قریب سنگین مقدمات انسداددہشت گردی کی عدالت میںزیرسماعت ہیںحکومت سندھ کی ہدایت پرمذکورہ مقدمات کی سماعت جیل میں موجودانسداددہشت گردی کی عدالت میں ہورہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں