ڈان لیکس رپورٹ کے ذریعہ اصل ملزمان کو بچایا گیا ہے ،فیاض علی بٹ

پرویز رشید اور طارق فاطمی کو عہدوں سے ہٹانے پرقوم مطمئن نہیں ہے، وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ

ہفتہ 29 اپریل 2017 17:16

ڈان لیکس رپورٹ کے ذریعہ اصل ملزمان کو بچایا گیا ہے ،فیاض علی بٹ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) سندھ کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فیاض علی بٹ نے کہا ہے کہ ڈان لیکس رپورٹ کے ذریعہ اصل ملزمان کو بچایا گیا ہے ۔پرویز رشید اور طارق فاطمی کو عہدوں سے ہٹانے پرقوم مطمئن نہیں ہے ۔ڈان لیکس کا مرکزی کردار شریف خاندان سے تعلق رکھتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ہفتہ کو جاری ایک بیان میں کیا ۔

فیاض علی بٹ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے ڈان لیکس کے ذریعہ ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

قومی اداروں کو اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرنا ہمیشہ سے مسلم لیگ (ن)کا وطیرہ رہا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ڈان لیکس رپورٹ کہ ذریعہ اصلی ملزمان کو بچایا گیا ہے۔ پہلے پرویز رشید اور اب طارق فاطمی کو ہٹایا گیا مگر قوم اب بھی مطمئن نہیں ہے۔ ڈان لیکس کے مرکزی کردار کا تعلق شریف خاندان سے ہے۔ انہوںنے کہا کہ ڈان لیکس رپورٹ پر اب وہ وفاقی وزراء کا ٹولہ کہاں ہے جو لبیک کہہ کر پریس کانفرنس کرنے پہنچ جاتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ قوم مسلم لیگ (ن)کے طرف حکومت کو کبھی نہیں بھولے گی ۔آئند ہ انتخابات میں ان کو رائے ونڈ سے بھی ووٹ ملنے کا امکان نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں