زیرحراست شخص کاانٹرویوآناہماری کوششوں کی نفی ہے،چوہدری نثار

ٹویٹس کی طرح زیرحراست شخص کومیڈیاپرلاناغیراخلاقی ہی نہیں بلکہ غیرقانونی بھی ہے،وفاقی وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 29 اپریل 2017 17:47

زیرحراست شخص کاانٹرویوآناہماری کوششوں کی نفی ہے،چوہدری نثار
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔29اپریل2017ء) : وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ کسی زیرحراست شخص کومیڈیاپرلاناغیراخلاقی ہی نہیں بلکہ غیرقانونی بھی ہے،زیرحراست شخص کاانٹرویوآناہماری کوشش اور کاوش کی نفی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ ٹویٹس کی طرح زیرحراست شخص کومیڈیاپرلاناغیراخلاقی ہی نہیں بلکہ غیرقانونی بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے کہاتھا کہ دہشتگرداحسان اللہ احسان کاانٹرویواور بیان کوبلیک لسٹ کیاجائے۔زیرحراست شخص کاانٹرویوآناہماری کوششوں کی نفی ہے۔چوہدری نثارنے کہا کہ ٹویٹس کے ذریعے معاملات حل کرنابدقسمتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں