کراچی کی عوام اپنے حقوق کے حصول کیلئے تحریک انصاف کے ’حقوق کراچی مارچ‘ میں بڑی تعداد میں شرکت کریں گے، اسدعمر

ہفتہ 29 اپریل 2017 21:33

کراچی کی عوام اپنے حقوق کے حصول کیلئے تحریک انصاف کے ’حقوق کراچی مارچ‘ میں بڑی تعداد میں شرکت کریں گے، اسدعمر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ اتوارکو مزار قائد پر کراچی شہر کی عوام اپنے حقوق کے حصول کے لئے تحریک انصاف کے ’’حقوق کراچی مارچ‘‘ میں بڑی تعداد میں شرکت کریں گے جہاں تحریک انصاف کے قائد عمران خان کراچی کے شہریوں کے بنیادی مسائل کے لئے آواز اٹھائیں گے۔

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے مک مکے کی سیاست نے شہریوں سے ان کے بنیادی حقوق بھی چھین لئے ہیں۔کرپشن میں مصروف حکمرانوں نے کبھی شہر یوں کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے کوششیں نہیں کیں۔ یہ باتیں انہوں نے شمع شاپنگ سینٹر، شاہ فیصل کالونی میں لگائے گئے کیمپ پر کارکنان اور میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کراچی کے نائب صدر راجہ اظہر خان، عابد جیلانی، فہیم خان، صائمہ ندیم، ڈاکٹر صنوبر کاشف بٹ اور دیگر عہدیدار بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ ڈان لیکس کی رپورٹ کو آئی ایس پی آر کے ساتھ ساتھ ملک کی عوام نے بھی مسترد کر دیا ہے۔ ڈان لیکس کی تحقیقات بھی اسی طرح ہونی چاہئے جس طرح پاناما لیکس کی ہو رہی ہیں اور جو بھی ذمہ دار ہو اسے کٹہرے میں لایا جائے۔ ڈان لیکس انتہائی حساس معاملہ ہے اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جانا چاہئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں