پیپلز پارٹی کی حکومت نے مزدوروں کیلئے بہت سے عملی اقدامات اٹھائے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ کا یوم مزدور پر پیغام میں اظہار خیال

ہفتہ 29 اپریل 2017 22:28

پیپلز پارٹی کی حکومت نے مزدوروں کیلئے بہت سے عملی اقدامات اٹھائے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ کا یوم مزدور پر پیغام میں اظہار خیال
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم مئی کے موقعہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم مئی کا دن عالمی طور پر مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس دن دنیا بھر میں مزدوروں اور محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی جاتی ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے مزدوروں کیلئے بہت سے عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سابقہ وفاقی حکومت نیEOBI اور ورکرز ویلفیئر بورڈ کے قوانین میں ترامیم کرکے سندھ حکومت کے تحت لے آئے اور اب سندھ حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود، علاج و معالجے اور اُن کے بچوں کی تعلیم کے انتظامات بہتر بنارہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہم مزدوروں کے معیار زندگی اور بہتر کرنے کیلئے صرف نعرے بازی پر یقین نہیں رکھتے بلکہ عملی اقدام اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مزدوروں کے حقوق کی حفاظت بہتر انداز میں کرنا جانتے ہیں۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں