کراچی ،کے الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے کا دوسرا دن

اتوار 30 اپریل 2017 13:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2017ء) جماعت اسلامی کراچی کے تحت کے الیکٹرک کے خلاف گورنر ہائوس کے باہر دوسرے روز بھی دھرنا جاری رہا، مظاہرین نے مرکزی کیمپ میں ناشتہ کیا۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہیگا۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کراچی کے کارکنان کے الیکٹرک کیخلاف گورنر ہاوس پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں ، دھرنے کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کررہے ہیں، گورنر ہاوس کے قریب کیمپ قائم کردیا گیا ہے جس میں جماعت اسلامی کے کارکنان موجود ہیں، پولیس کی نفری بھی گورنر ہائوس کے اطراف موجود ہے۔

مظاہرین نے صبح سویرے دھرنا کیمپ میں چنا پراٹھا اور چائے کا ناشتہ کیا۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک اووربلنگ ختم کرے اور فیول ایڈجسٹمنٹ ، ڈبل بینک چارجز ،میٹر رینٹ اور اضافی ملازمین کے نام پر غیر قانونی طور پر وصول کیے گئے 200ارب روپے کراچی کے عوام کو واپس کرے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں