10ارب کیلئے مجھے راضی کرنیوالے کوبھی 2ارب کی پیشکش کی گئی،عمران خان

آفرکرنیوالاشخص لاہورمیں رہتاہے،نوازشریف کاوزیراعظم رہنے کااخلاقی جوازختم ہوگیا،ڈان لیکس کی مکمل رپورٹ منظرعام پرلائی جائے،آصف زرداری کاکرپشن کیخلاف کھڑاہوناقیامت کی نشانی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیاسے گفتگو

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 30 اپریل 2017 13:16

10ارب کیلئے مجھے راضی کرنیوالے کوبھی 2ارب کی پیشکش کی گئی،عمران خان
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔30اپریل2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ 10ارب کی آفرکرنیوالاشخص لاہورمیں رہتاہے،پانامافیصلے کے بعدنوازشریف کاوزیراعظم رہنے کااخلاقی جوازختم ہوگیا،ڈان لیکس کی مکمل رپورٹ منظرعام پرلائی جائے،آصف زرداری کاکرپشن کیخلاف کھڑاہوناقیامت کی نشانی ہے۔انہوں نے آج کراچی میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آفرکرنیوالے کوکہاگیاکہ عمران کومنالیاتو2ارب آپ کوبھی دینگے۔

(جاری ہے)

10ارب کی آفرکرنیوالالاہورمیں رہتاہے نام بتایا توحکمران انتقامی کاروائی کرینگے۔عدالت سے کہوں گا10ارب کی پیشکش کرنے والے کوتحفظ فراہم کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کے معاہدوں سے کمیشن آتاہے اس لیے نوازشریف اقتدارسے چپکے ہوئے ہیں۔نوازشریف کے جانے کاپتالگتے ہی ان کے لوگ ہی ان کی پیٹھ میں چھراگھونپے گے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی تاجرجندال نے خفیہ ملاقات کی لیکن سب کوپتاچل گیا۔جندال نے وہی کچھ کہاجوڈان لیکس میں ہے۔عمران خان نے کہا کہ کراچی گندگی میں ڈوباہواہے۔کراچی میں پانی سب سے بڑامسئلہ ہے ۔پانی کے مسئلے پرآوازاٹھاؤں گا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں