پی ایس پی کا14مئی کاملین مارچ،مصطفی کمال کی مفتی نعیم کوشرکت کی دعوت

ملین مارچ کی حمایت کرتےہیں،مصطفی کمال اورفاروق ستارآپس میں اتفاق پیداکریں،مفتی نعیم کی گفتگو،ہماری کسی سےکوئی لڑائی نہیں ہے،سب کوشمولیت کی دعوت دیتاہوں۔مصطفی کمال

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 30 اپریل 2017 14:58

پی ایس پی کا14مئی کاملین مارچ،مصطفی کمال کی مفتی نعیم کوشرکت کی دعوت
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔30اپریل2017ء) : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے جامعہ بنوریہ کراچی کے منتظم اعلیٰ مفتی نعیم کوملین مارچ میں شرکت کی دعوت دے دی،مفتی نعیم نے مارچ کی حمایت کااعلان کردیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصطفی کمال نے آج مفتی نعیم سے ان کی رہائشگاہ پرملاقات کی۔جس میں انہیں ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔

بعدازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی نعیم نے بتایا کہ حکومت سندھ نے کراچی کی تعمیرکیلئے کردارادانہیں کیاگیا۔مصطفی کمال نے باورکروایاکہ کراچی کچرے کاڈھیربناہواہے۔موجودہ حکومت کوکراچی کی کوئی فکرنہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ مصطفی کمال اور فاروق ستارآپس میں اتفاق پیداکریں۔جبکہ معاملات کواناکامسئلہ نہ بنائیں۔افواج پاکستان کی وجہ سے آج کراچی میں امن قائم ہواہے۔

(جاری ہے)

ملین مارچ کی حمایت کرتے ہیں۔شاہراہ فیصل پرحکومت گرانے نہیں جارہے۔اس موقعہ پرپاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیوایم کی موجودگی میں شہرکایہ حال ہواہے۔کراچی کی طرف توجہ نہ دی گئی توکراچی رہنے کے قابل نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مفتی نعیم کو14مئی کے ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دے دی۔ملین مارچ کیلئے ایک ایک فردکے پاس جائیں گے۔ملین مارچ میں سب کوشمولیت کی دعوت دیتاہوں۔ہماری کسی سے کوئی لڑائی نہیں ہے۔ہمیں صرف کراچی کے لوگوں کی فلاح کیلئے کام کرناہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کوٹھیک کرنے کوئی بھی باہرآئے ہم ساتھ دینگے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں