وزیر اعظم 30سال سے پپوبنے ہوئے ہیں ،نوازشریف سب سے بڑے ڈاکو ہیں، وہ جمہوری وزیراعظم نہیں بلکہ فاسشٹ ہیں، عمران خان

ارب روپے کی پیش کش کرنے والے کا نام اس لئے نہیں بتا سکتا کیونکہ وہ لاہور کا رہائشی ہے اگر اس کا نام لے لیا تو پھر شریف خاندان اسے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی زرداری کا کرپشن کے خلاف اواز بلند کرنا قیامت کی نشانی ہے جندال سے ملاقات فوج کے خلاف سازش ہے۔ کراچی کے بعد سندھ میں جائوں گا،کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت

اتوار اپریل 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ وزیر اعظم 30سال سے پپوبنے ہوئے ہیں ،نوازشریف سب سے بڑے ڈاکو ہیں، وہ جمہوری وزیراعظم نہیں بلکہ فاسشٹ ہیں،عوام میں جا کر معصوم بن جاتے ہیں ، وہ عہدے سے چپکے ہوئے ہیں مگر اب انہیں جانا ہوگا، 10 ارب روپے کی پیش کش کرنے والے کا نام اس لئے نہیں بتا سکتا کیونکہ وہ لاہور کا رہائشی ہے اگر اس کا نام لے لیا تو پھر شریف خاندان اسے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنائے گا، زرداری کا کرپشن کے خلاف اواز بلند کرنا قیامت کی نشانی ہے جندال سے ملاقات فوج کے خلاف سازش ہے۔

کراچی کے بعد سندھ میں جائوں گا شہر گندگی میں ڈوب رہا ہے ، مجھے وہ کراچی یا د ہے جو خوبصورت اور صاف ستھرا ہوتا تھا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوارکو کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان نے کہا کہ پاناما کیس سے فارغ ہونے کے بعد کراچی آنے کا وعدہ کیا تھا، کراچی روشنیوں کا شہر تھا اور دبئی سے لوگ کراچی چھٹیاں منانے کے لئے آتے تھے لیکن اب اس شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں، کراچی کے شہریوں کو ان کے حقوق دلوانے کے لئے نکلا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ اندرون سندھ خرچ ہونے والا پیسہ چوری ہو کر دبئی چلا جاتا ہے، جب تک لوگ اپنے حقوق کے لیے نہیں کھڑے ہوں گے ان حکمرانوں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کا وزیراعظم رہنے کا اخلاقی جواز ختم ہوگیا، جب پاناما کا انکشاف ہوا تھا اسی دن انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیئے تھا، نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی کو کہا تھا کہ تحقیقات تک استعفیٰ دے دیں لیکن خود کرسی سے چپکے ہوئے ہیں اور یہ کرسی سے اس وجہ سے چپکے ہوئے ہیں کیونکہ قطری کے ساتھ اربوں روپے کے معاہدوں سے کمیشن آنا ہے، اسی پیسے کی وجہ سے نواز شریف اپنی عزت اور غیرت کھو بیٹھے ہیں۔

10 ارب کی پیش کش کے حوالے سے عمران خان نے کہا10 ارب تو ابتدائی پیش کش تھی، آفر لانے والے کا کہنا تھا کہ پیش کش 10 ارب روپے سے بڑھ بھی سکتی ہے، پیش کرنے والے کا نام اس لئے نہیں بتا سکتا کیونکہ وہ لاہور کا رہائشی ہے اور اگر اس کا نام لے لیا تو پھر شریف خاندان اسے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنائے گا، مجھے خوشی ہوئی ن لیگ نے مجھے عدالت لے جانے کی بات کی۔

جس دن عدالت میں بلایا گیا تو 10 ارب روپے کی پیش کش کرنے والے کے لئے تحفظ کا مطالبہ کروں گا اور دبئی سے جس کے ذریعے پیش کش کی گئی اس کا نام بھی بتائوں گا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ 30 سالوں سے نواز شریف نے رشوت دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، اگر موٹو گینگ کو آج یہ کھانے کے لیے دینا چھوڑدیں تو سب ان کا ساتھ چھوڑ جائیں گے، 1999 میں سوائے کلثوم نواز کے کوئی نہیں تھا سب بھاگ گئے تھے لہذا جس دن پارٹی کے لوگوں کو پتہ چلا کہ نواز شریف جانے والا ہے، یہی لوگ ان کی پیٹھ میں چھرا گھونپیں گے اور کہیں گے کہ یہ تو ہے ہی کرپٹ، جس طرح لوگ پہلے چھوڑ کر مسلم لیگ (ق)میں گئے تھے اسی طرح یہ لوگ پھر چلے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک کوئی یوٹرن نہیں لیا لیکن نواز شریف بار بار نہ صرف یو ٹرن لیتے بلکہ جھوٹ بھی بولتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جو وزیراعظم نے خواتین کے بارے میں کل باتیں کیںانہیں شرم آنی چاہئے۔، نواز شریف شاید بھول گئے ہیں کہ ان کی گرفتاری کے وقت جب (ن)لیگ کے سارے مرد کارکن ختم ہو گئے تھے تو ان کی اہلیہ نے احتجاج کی قیادت کی تھی۔

نوازشریف جمہوری وزیراعظم نہیں بلکہ فاسشٹ ہیں،عوام میں جا کر معصوم بن جاتے ہیں۔بے نظیر کی ملک کے لئے بڑی خدمات ہیں آمر کی سامنے کھڑی ہوئی تھی۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ڈان لیکس کمیشن کی پوری تفصیل سامنے آئے لیکن انہوں نے اصل لوگوں کو بچا کر کسی اور کو قربانی کا بکرا بنا دیا، یہ اسی طرح ہے کہ نیب بڑے مگرمچھوں کو معاف کر دیتی ہے اور چھوٹے پٹواریوں کو پکڑلیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ ملک کا سب سے بڑا ڈاکو وزیراعظم ہے اور کرکٹرز کو کہتے ہیں کہ آپ نے اسپاٹ فکسنگ کیوں کی۔ ایک سوال کے جواب پر عمران خان نے کہاکہ آصف زرداری کو کیا کہوں، جب آصف زرداری کرپشن کے خلاف کھڑا ہوجائے تو یہ قیامت کی نشانی ہے۔عمران خان نے کہاکہ پختونخواہ کی پولیس دیکھیں کسی ایک مخالف پر ایف ایی آر درج نہیں کروائی۔ عمران خان کی کراچی آمد کے موقع پر فیصل واڈا، فردوس شمیم اور دیگر رہنماں نے ان کا استقبال کیا۔

کراچی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments