پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کپ باسکٹ بال سیریز کا افتتاح آج ہوگا

ڈپٹی کمشنر میر پور خاص ذاہد حسین میمن کرینگے ۔افتتاحی تقریب میں کھیلوں سے وابستہ اہم شخصیات شرکت کریں گی

اتوار 30 اپریل 2017 15:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2017ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے "پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کپ باسکٹ بال سیریز کا آغاز( آج) مورخہ یکم مئی 2017 سے گاما اسٹیڈیم میر پور خاص میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

سیریز کا افتتاح آج شام 6بجے ڈپٹی کمشنر میر پور خاص ذاہد حسین میمن کرینگے جبکہ افتتاحی تقریب کی صدارت سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالناصر کرینگے اس موقع پر سیریز کے آرگنائزر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان بھی موجود ہونگے ۔

دریں اثناء کراچی باسکٹ بال کی ٹیم کے اعزاز میں دن ایک بجے PAFکالج راشد آباد ٹنڈو الہ یار کے پرنسپل نیئر خواجہ کی جانب سے استقبالیہ دیا جائیگا کراچی کی ٹیم عبداللہ امام کی قیادت میں میر پور خاص روانہ ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں