معاشرتی ناہمواریوں کے خاتمے کے لئے طبقاتی تقسیم کو روکنا ہو گا، عبدالمجید اسماعیل نورانی

اتوار 30 اپریل 2017 17:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2017ء) جمعیت علماء پاکستان سندھ کے سینئر نائب صدر عبدالمجید اسماعیل نورانی نے کہا ہے کہ یوم مزدور منانے کے لئے ہمیں اسلامی اصولوں کو اپنانا ہو گا، معاشرتی ناہمواریوں کے خاتمے کے لئے طبقاتی تقسیم کو روکنا ہو گا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ نبی آخری زماں حضورﷺ نے امت کی تربیت کے لئے پیغام دیا تھا کہ اگر رمضان کا مہینہ ہو تو غلاموں اور نوکروں پر کام میں آسانی کرو، نوکر یا ملازم سے عزت سے پیش آنے کا حکم دیا تا کہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو، اسلام کے اولین دور میں غلام اور ملازم کو دستر خوان پر ساتھ بٹھاکر کھانا تناول کیا جاتا، آج کے معاشرے میں طبقات نے جنم لینا شروع کردیا ہے، ہر نیچے سے اوپر والا طبقہ یہ سمجھتا ہے کہ نیچے والا طبقہ اس کے لائق نہیں ہے، اس لئے معاشرے میں نفرتیں اور دوریاں جنم لے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان مزدوروں سمیت تمام طبقات کی نمائندہ جماعت ہے، جمعیت اس فلسفہ پر کاربند ہے کہ اللہ کی بارگاہ میں تقویٰ اور بزرگی ہی اصل معیار ہے نہ کہ دولت اور پیسہ، خطبہ حجتہ الوداع ہمارے لئے بہترین دستور عمل ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں