غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،ْنیپرا نے کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب کر لی

کراچی کے مختلف علاقوں میں تین دن سے غیر اعلانیہ لوڈشنگ ہو رہی ہے ،ْنیپرا

ہفتہ 27 مئی 2017 14:23

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،ْنیپرا نے کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب کر لی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) صوبائی دارالحکومت کراچی میں مرمتی کام ،ْفنی خرابیوں اور فیڈر ٹرپنگ کے نام پر مختلف حیلے بہانوں سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان ہوگئے۔نیپرا نے کراچی میں لمبی اور مسلسل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سی ای او کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

نیپرا کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں تین دن سے غیر اعلانیہ لوڈشنگ ہو رہی ہے۔نیپرا کے مطابق کراچی میں زیادہ لوڈشیڈنگ پر پہلے بھی کے الیکٹرک کو لوڈشیڈنگ صورت حال بہتر بنانے کی ہدایت کرچکے ہیں۔کراچی کے شہریوں کو بجلی بیچنے اور لمبے سرچارج لگانے والے ادارے کے الیکٹرک کی چالاکیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں