کراچی کے مختلف شاپنگ مالز میں رینجرز کی اسنیپ چیکنگ ،ْ مختلف کارروائیوں میں 21ملزمان گرفتار

جمعہ 23 جون 2017 13:24

کراچی کے مختلف شاپنگ مالز میں رینجرز کی اسنیپ چیکنگ ،ْ مختلف کارروائیوں میں 21ملزمان گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) کراچی کے علاقے کلفٹن میں رینجرز نے اسنیپ چیکنگ کی جبکہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 21ملزمان کو گرفتارکرلیاہے جبکہ ہلیاری میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا اورلیاقت آباد سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔رینجرز ترجمان کے مطابق رینجرزاہلکاروں نے کلفٹن اور دوتلوارپر معمول کے مطابق اسنیپ چیکنگ کی ، اسنیپ چیکنگ کے دوران گاڑیوں کی تلاشی لی اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے کلفٹن میں واقع شاپنگ مالز کی دکانوں کی بھی تلاشی لی گئی جبکہ بم ڈسپوزل یونٹ نے بھی دکانوں کی سوئپنگ کرکے کلئیرنس دی۔

دوسری جانب ملیر الفلاح میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کریمنل ارشد کوگرفتارکرکے اسلحہ اورموبائل فونزبرآمد کرلیے۔

(جاری ہے)

کھارارد میں پولیس گشت کے دوران 3ملزمان اسماعیل ،سلیم اور شکیل کو گرفتارکرکے اسلحہ،منشیات اورموٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔گبول ٹائون سے بھی پولیس نے مفرور ملزم سمیت2ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاجبکہ لیاری شاہ بیگ لین میں فائرنگ سے 24سالہ شہزاد زخمی ہوگیااور لیاقت آباد سپرمارکیٹ میں گھر سے 28سالہ سدرہ کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طورپر واقعہ خودکشی لگتا ہے تاہم موت کی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیگی ادھر بہادر آباد پولیس نے شیر پاو بستی میں چھاپامارکر 15جواری گرفتارکرلیے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے نقدی اور جوئے کا سامان برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں