عید الفطر کے موقع پر عوام کی سہولت کے لیے چلائی جانے والی پہلی خصوصی ٹرین پشاور روانہ ،ْکل اپنی منزل پر پہنچے گی

جمعہ 23 جون 2017 13:24

عید الفطر کے موقع پر عوام کی سہولت کے لیے چلائی جانے والی پہلی خصوصی ٹرین پشاور روانہ ،ْکل اپنی منزل پر پہنچے گی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) عید الفطر کے موقع پر عوام کی سہولت کے لیے چلائی جانے والی پہلی خصوصی ٹرین پشاور روانہ ہوگئی ہے۔ جمعہ کو کراچی سے پشاور جانے والی خصوصی عید ٹرین 16 بوگیوں پر مشتمل ہے اور اس میں 11 سو سے زائد مسافر سوار ہیں۔ ٹرین کل ہفتہ اپنی منزل پر پہنچے گی۔

(جاری ہے)

ٹرین کی روانگی کے موقع پر ڈی سی او کراچی ریلوے نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران محکمہ ریلوے پر عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس سال چلائی گئی ٹرین سے محکمے کو مالی فائدہ بھی ہوا ہے، پہلی عید اسپیشل ٹرین سے ریلوے کو 14 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ ہر سال کی طرح اس برس بھی ملک کے بڑے شہروں سے خصوصی عید ٹرینیں چلائی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں