وزیر اعلی سندھ کی سرفراز کو دعوت، کپتان کا عید کے بعد مہمان بننے کا وعدہ

جمعہ 23 جون 2017 17:28

وزیر اعلی سندھ کی سرفراز کو دعوت، کپتان کا عید کے بعد مہمان بننے کا وعدہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2017ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد رات گئے نیا ناظم آباد میں جاری کرکٹ ٹورنامنٹ دیکھنے پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی سندھ نے بھی موقع دیکھ کر چوکا لگا دیااور کپتان کو قومی ٹیم کے ساتھ وزیر اعلی ہاس دعوت پر مدعو کر لیا۔ سرفراد احمد نے عید کے بعد وزیر اعلی کا مہمان بننے کا وعدہ کر لیا۔ میچ کے دوران دونوں کے درمیان آئی آئی سی سی چیمپیئن ٹرافی کے فائنل سے متعلق دلچسپ گفتگو جاری رہی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں